BREAKING NEWS

چینی تجارت کے خلاف امریکی صدر کا پہلا حملہ

چینی تجارت کے خلاف امریکی صدر کا پہلا حملہ
24 Mar
8:06

ٹرمپ نے اپنے تجارتی معاون کو حکم دیا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر قابل ٹیکس چینی مصنوعات کی فہرست جاری کردیں۔ چین سے امریکہ کو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی جاتی ہیں-
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ چین نے ان اشیا کی تیاری کے لیے غلط راستے سے امریکی ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔
امریکی صدر نے چین پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس کی برآمداتی پالیسی کی وجہ سے ساٹھ ہزار امریکی کارخانے بند اور ساٹھ لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے تجارتی معاونین پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی کمپنیوں کے بارے میں چین کے متعصبانہ رویئے کی بابت عالمی تجارتی تنظیم سے شکایت کریں گے۔
دوسری جانب چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اپنانے سے گریز نہیں کرے گا۔
چین کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اپنی یکطرفہ پروٹیکشن ازم پالیسی کے ذریعے چینی مفادات کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔

« »

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *